Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 55

  1. فَلَمَّاۤ اٰسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿55﴾

    1. فَلَمَّآتو جب
    2. اٰسَفُوْنَاوہ غصے میں لائے
    3. انْتَقَمْنَاانتقام لیا ہم نے
    4. مِنْهُمْان سے
    5. فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِيْنَتو غرق کردیا ہم نے ان سب کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو جب ان لوگوں نے ہم کو غصہ دلا دیا تو ہم نے ان سے انتقام لیا اور ان سب کو غرق کردیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فلما اسفونا انتقمنا منھم فاغرقنھم اجمعین 55 اسفہ کے معنی ہیں اغضبہ یعنی اس کو غضبناک کردیا۔ فرمایا کہ جب انہوں نے اپنی ان حرکتوں سے ہم یہ غصہ دلایا تو بالآخر ہم نے بھی ان سے انتقام لیا اور ان سب کو غرق کردیا۔ یہا مر یہاں واضح رہے کہ فرعون نے حضرت موسیٰ کا تعاقب اپنی تمام عسکری طاقت اور پانے جملہ اعیان و امراء کے ساتھ کیا تھا اس وجہ سے اس عذاب نے اس کی پوری جمعیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔