Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 76

  1. وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْا هُمُ الظّٰلِمِیْنَ﴿76﴾

    1. وَمَا ظَلَمْنٰهُمْاور نہیں ظلم کیا ہم نے ان پر
    2. وَلٰكِنْ كَانُوْالیکن تھے وہ
    3. هُمُ الظّٰلِمِيْنَوہی ظالم
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یہ ہم نے ان کے اوپر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وما ظلمنھم ولکن کانوا ھم الظلمین 76 یعنی اصورتحال سے ان کو جو سابقہ پیش آئے گا تو یہ اللہ تعالیٰکی طرف سے ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا بلکہ اس کے اسباب انہوں نے خود فراہم کئے اس وجہ سے وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنیں گے۔ ان کی ہدایت کے لئے جو اہتمام ضروری تھا وہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے فرمایا لیکن انہوں نے اس کی قدر نہیں کہ بلکہ ساری زندگی اپنی خواہشوں کی غلامی میں گزاری جس کے نتیجہ میں اس انجام سے دوچار ہوئے۔