تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 15
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ﴿15﴾
- اِنَّابیشک ہم
- كَاشِفُوا الْعَذَابِہٹانے والے ہیں عذاب کو
- قَلِيْلًاتھوڑا سا
- اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَبیشک تم لوٹنے والے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم کچھ وقت کے لئے اس عذاب کو کھول بھی دیں تو تم لوٹ کر وہی کرو گے جو کرتے رہے تھے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
انا کاشفوا العذاب قلیلاً انکم عآبدون (15)
جو خواہشوں کے بندے ہوتے ہیں ان کی تو بہ عاضری ہوتی ہے
یعنی ہوسکتا ہے کہ ہم تمہاری اس درخواست پر کہ ہم سے عذاب ٹال دیا جائے ہم ایمان لانے والے بن جائیں گے کچھ وقت کے لئے عذاب ہٹا دیں لیکن تم پھر اسی راہ پر چلو گے جس پر عذاب سے پہلے چلتے رہے ہو۔ اپنی خواہشوں کے غلاموں کا حال یہی ہوتا ہے کہ جب ان کو کوئی آزمائش پیش آجاتی ہے تو ناک رگڑ کے توبہ کرتے ہیں لیکن جب آزمائش گزر جاتی ہے تو اس طرح چل دیتے ہیں گویا نہ کوئی بات پیش آئی نہ انہوں نے کوئی قول وقرار کیا اور نہ آئندہ اب اس طرح کی بات پیش آئے گی۔