تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 16
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ﴿16﴾
- يَوْمَجس دن
- نَبْطِشُہم پکڑیں گے
- الْبَطْشَةَپکڑ
- الْكُبْرٰىبڑی
- اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَبیشک ہم انتقام لینے والے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
یاد رکھو جس دن ہم پکڑیں گے بڑی پکڑ اس دن ہم پورا بدلہ لے کر رہیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یوم نبطش البطشۃ الکبریٰ انا منتقمون (16)
یعنی اس دنیا میں پکڑ سے چھوٹ بھی گئے تو یہ چیز وجہ اطمینان نہیں ہونی چاہئے۔ اس دن کو یاد رکھو جس دن ہم بڑی پکڑ پکڑیں گے۔ بڑی پکڑ سے مراد قیامت کی پکڑ ہے۔ اس دنیا میں قوموں کی جو گرفت ہوتی ہے وہ قیامت کے مقابل میں بہرحال چھوٹی ہی ہوتی ہے۔ قیامت کی پکڑ ابدی اور دائمی ہوگی اور اس دن تمام مجرموں سے اللہ تعالیٰ پورا پورا انتقام لے گا۔