تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 25
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿25﴾
- كَمْ تَرَكُوْاکتنے ہی وہ چھوڑ گئے
- مِنْ جَنّٰتٍباغات میں سے
- وَّعُيُوْنٍاور چشمے
Translation · Tadabbur-e-Quran
چھوڑے انہوں نے کتنے ہی باغ اور چشمے ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
کم ترکوا من جنت وعیون وزروع ومقام کریم وقعمۃ کانوا فیھا فکھین (27-25)
خدا کے خوف کے بغیر سامان پیش تیزی کا پیش خیمہ ہے
یعنی جن باغوں اور چشموں، کھیتوں اور پر شکوت کو ٹھیوں اور عیش کے سامانوں نے ان کو استکبار میں مبتلا کیا، ان سے محروم ہو کر سمندر کی موجود کا لقمہ بنے۔ ان کا گمان تھا کہ یہ چیزیں ان کی کامیابی اور ترقی کی دل یل ہیں اور جو لوگ ان کی تباہی سے ڈراتے ہیں وہ بالکل بےخرد ہیں۔ لیکن ثابت ہوگیا کہ خدا کے خوف کے بغیر یہ چیزیں تباہی کا پیش چیمہ ہیں اور جب تباہی آتی ہے تو ان میں سے کوئی چیز بھی کام نہیں آتی۔