تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 24
وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ﴿24﴾
- وَاتْرُكِ الْبَحْرَاور چھوڑ دو سمندر کو
- رَهْوًاساکن
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَلشکر ہے غرق ہونے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور دریا کو ساکن چھوڑ دو ، یہ ڈوبنے والی فوج بنیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
واترک البحر رھواً ط انھم جند مغرقون (24)
حضرت موسیٰ ؑ کو ہدایت
رھو کے معنی ساکن کے ہیں یعنی تم اس ہوا کے رکنے سے پہلے پہلے وریا سے نکل جائو جس ہوا کے ذریعہ سے پانی کو قدرت ہٹائے اور تمہارے لئے راستہ صاف کرے گی۔ تمہارے نکلتے ہی دریا پر سکون ہوجائے گا اور ہٹا ہوا پانی پھر اپنی جگہ گھیر لے گا۔ اس دوران میں مصرف تمہارے ت عاقب میں دریا کے بیچ میں ہوں گے اور پانی ان پر اس طرح چھا جائے گا کہ وہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔