تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 53
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ﴿53﴾
- يَّلْبَسُوْنَپہنیں گے وہ
- مِنْ سُنْدُسٍباریک ریشم میں سے
- وَّاِسْتَبْرَقٍاور موٹا ریشم
- مُّتَقٰبِلِيْنَآمنے سامنے بیٹھنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ سندس اور استبرق کے لباس پہنے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یلسون من سندس و استرق متقلبین (53)
سندس، اور استبرق ریشمی کپڑوں کے نام ہیں۔ بعض لوگوں نے ان کے درمیان باریک اور دبیز کا فرق کیا ہے۔ لیکن یہ ذکر جنت کے سندس اور استبرق کا ہے اس وجہ سے یہ بحث غیر ضروری ہے۔ ان کی اصل حقیقت صرف اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے۔
تقابل کے معنی یہاں آمنے سامنے بیٹھنے کے ہیں۔ تالیف کلام کے پہلو سے یہاں فعل یلجسون یا یتکئون محذوف ماننا پڑے گا۔ یعنی وہ سندس اور استبرق کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ آمنے سامنے بیٹھنا باہمی اعتماد و محبت کی دلیل ہے چونکہ انہوں نے دنیا میں ایک دوسرے کو نیک مشورے دیئے اور اس کا نہایت مبارک انجام ان کے سامنے ہوگا اس وجہ سے وہ پویر خوشدلی کے ساتھ ایک دوسرے سے مل کے بیٹھیں گے۔ اس کے برعکس کفار اور ان کے لیڈر اس دن ایک دوسرے پر لعنت کے دو نگڑے برسائیں گے۔