تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 54
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ﴿54﴾
- كَذٰلِكَاسی طرح
- وَزَوَّجْنٰهُمْاور بیاہ دیں گے ہم انکو
- بِحُوْرٍ عِيْنٍموٹی آنکھوں والی سفید عورتوں سے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم ان سے بیاہ دیں گے غزال چشم حوریں ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
کذلک وزوجنھم بحورعین، یدعون فیھا بکل فاکھۃ امنین (55-54)
فرمایا کہ ان کی مسرت کی تکمیل کے لئے ہم آہو چشم حوریں ان کی زوجیت میں دے دیں گے۔ عربی ادب میں عورت کے لئے یہ صفت اس کے کمال حسن کی ایک جامع تعبیر ہے۔
یدعون فیھا الآیۃ ان کے لئے ہر قسم کے میوئوں کی بہتات ہوگی وہ جو میوے چاہیں گے حاضر باش خدام سے طلب کریں گے۔ نہ ان کو میووں کی کمی کا کوئی اندیشہ ہوگا۔ نہ اس عیش سے محرومی کا کوئی خوف ہوگا اور نہ موت ہی کا کوئی کھٹکا ہوگا۔ ہر اندیشہ سے نچنت وہ ابدی عیش کا لطف اٹھائیں گے۔