تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 10
مِنْ وَّرَآئِهِمْ جَهَنَّمُ١ۚ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ مَّا كَسَبُوْا شَیْئًا وَّ لَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌؕ﴿10﴾
- مِنْ وَّرَآئِهِمْان کے آگے
- جَهَنَّمُجہنم ہے
- وَلَا يُغْنِيْاور نہ کام آئے گا
- عَنْهُمْان کو
- مَّا كَسَبُوْا شَيْئًاجو انہوں نے کمایا کچھ بھی
- وَّلَااور نہ
- مَا اتَّخَذُوْاجو انہوں نے بنا لیے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا سے
- اَوْلِيَآءَسرپرست۔ مددگار
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- عَذَابٌعذاب ہے
- عَظِيْمٌبڑا
Translation · Tadabbur-e-Quran
آگے ان کے جہنم ہے اور جو چیزیں انہوں نے کمائی ہیں وہ ان کے ذرا کام آنے والی نہیں بنیں گی اور نہ ہی ان کے کام آنے والے بنیں گے جو اللہ کے سو انہوں نے اپنے لئے کار ساز بنا رکھے ہیں اور ان کے لئے ایک بڑا عذاب ہوگا ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
من ورآئھم جھنم ولایغنی عنھم ماکسبوا شیئاً ولاما اتغذوا من دون اللہ اولیآء ج ولھم عذاب عظیم (10)
من ورآء کا مفہوم ہمارے اردو کے ورے اور پرے کی طرح موقع و محل سے معین ہوتا ہے۔ اس کا مطلب آگے بھی ہوسکتا ہے اور پیچھے بھی فرمایا کہ ان لوگوں کے لئے آگے جہنم ہے جس میں یہ پڑیں گے اور اس میں پڑنے کے بعد نہ ان کا وہ حرام اندوختہ ان کے کچھ کام آئے گا جو ان کے استکبار اور حق سے اعراض کا سبب بنا اور نہ ان کے وہ مزعومہ شرکاء و شفعاء ہی کچھ کام آئیں گے جن کو انہوں نے اللہ کے سوا اپنا کار ساز بنایا۔
ولھم عذاب عظیم اور عذاب بھی کوئی ایسا ویسا نہیں ہوگا جو کسی طرح جھیلا جاسکے بلکہ بہت بڑا عذاب ہوگا۔ اس کی ہولناکی کا اندازہ آج نہیں ہوسکتا۔