Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 15

  1. مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١٘ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ﴿15﴾

    1. مَنْ عَمِلَجس نے عمل کیے
    2. صَالِحًااچھے
    3. فَلِنَفْسِهٖتو اس کی ذات کے لیے
    4. وَمَنْ اَسَآءَاور جو برائی کرتا ہے
    5. فَعَلَيْهَاتو اسی پر ہے (اس کا ذمہ)
    6. ثُمَّپھر
    7. اِلٰى رَبِّكُمْاپنے رب کی طرف
    8. تُرْجَعُوْنَتم سب لوٹائے جاؤ گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو وہ کرتی رہی ہے۔ جو کوئی نیک عمل کرے گا تو اس کا نفع اسی کے لئے ہے اور جو برائی کرے گا تو اس کا وبال اسی پر آئے گا۔ پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جائو گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
من عمل صالحاً فلنفسہ ج ومن اسآء فعلیھاز ثم الی ربکم ترجعون 15 یہ اسی تسلی کے مضمون کی مزید وضاحت ہے کہ اگر یہ لوگ نیکی کی راہ اختیار کریں گے تو اس کا نفع انہی کو پہنچے گا اور اگر بدی پر جمے رہے گئے تو اس کا وبال انہی پر آئے گا۔ اس کی کوئی ذمہ داری اہل ایمان پر نہیں ہوگی جب کہ انہوں نے حق لوگوں کو پہنچا دیا۔ پھر قیامت کے دن سب کی پیشی خدا کے سامنے ہوگی اور اس دن فیصلہ ہوجائے گا کہ کون حق پر رہا اور کون باطل پر اور کون کس انجام کا سزا وار ہے۔