تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 27
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یَوْمَئِذٍ یَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ﴿27﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
- مُلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت آسمانوں کی
- وَالْاَرْضِاور زمین کی
- وَيَوْمَاور جس دن
- تَقُوْمُ السَّاعَةُقائم ہوگی قیامت
- يَوْمَئِذٍاس دن
- يَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَخسارہ پاجائیں گے باطل پرست
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اللہ ہی کی ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن اہل باطل خسارے میں پڑیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وللہ ملک السموت والارض ط ویوم تقوم الساعۃ یومئذ یخسرا المبطلون 27
یعنی اگر ان لوگوں کا بھروسہ اپنے مزعومہ شرکاء پر ہے کہ قیامت ہوئی تو وہ ان کو بچالیں گے تو یہ محض ایک خیال خام ہے۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے صرف اللہ تعالیٰ کی ہے کسی کی بھی مجال نہیں ہے کہ اس کے فصلوں پر اثر انداز ہو سکے۔ وہ دن جب آئے گا تو جو لوگ اس قسم کی جھوٹی آرزئوں میں مبتلا رہے ہیں وہ سب خسارے میں پڑیں گے۔