تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 29
هٰذَا كِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْكُمْ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿29﴾
- ھٰذَا كِتٰبُنَایہ ہے کتاب ہماری
- يَنْطِقُبولے گی
- عَلَيْكُمْتم پر
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- اِنَّابیشک ہم
- كُنَّا نَسْتَنْسِخُلکھواتے تھے ہم
- مَا كُنْتُمْجو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ ہمارا دفتر ہے جو تمہارے اوپر بالکل ٹھیک ٹھیک گواہی دے گا۔ ہم لکھواتے رہے ہیں جو کچھ تم کرتے رہے ہو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ھذا کتبنا ینطق علیکم بالحق انا کنا تستنسخ ماکنتم تعملون 29
یہ بھی اوپر والی بات ہی کا حصہ ہے۔ یعنی ان کو آگاہ کردیا جائے گا کہ اس دفتر سے کسی ناانصافی یا کسی سہو و نسیان کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ یہ بالکل ٹھیک ٹھیک بتائے گا کہ کس نے کیا کیا ہے اس لئے کہ ہر ایک کا سارا ریکارڈ بشکل تحریر موجود ہے۔ تم جو کچھ کرتے رہے ہو ہم اس کو برابر فرشتوں سے لکھواتے رہے ہیں۔