تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 30
فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ﴿30﴾
- فَاَمَّاتو رہے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- فَيُدْخِلُهُمْتو داخل کرے گا ان کو
- رَبُّهُمْان کا رب
- فِيْ رَحْمَتِهٖاپنی رحمت میں
- ذٰلِكَیہ ہے
- هُوَ الْفَوْزُوہ کامیابی
- الْمُبِيْنُجو کھلی۔ صریح ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے ان کو ان کا رب اپنی رحمت میں داخل رے گا یہی دراصل کھلی ہوئی کامیابی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فاما الذین امنوا و عملوا الصلحت فیدخلھم ربھم فی رحمتہ ذلک ھو الفوز المبین 30
ہر گروہ کو اس کے ریکارڈ سے آگاہ کرد ینے کے بعد اب ان میں سے ہر ایک کا الگ الگ انجام بیان ہو رہا ہے۔ پہلے اہل ایمان کا انجام بیان ہوا۔ فرمایا کہ جن لوگوں نے ایمان اور عمل صالح کی زندگی گزاری ہوگی ان کو ان کا رب اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ لفظ رحمت یہاں اس حقیقت کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ ان لوگوں کو صرف ان کے اعمال ہی کا بدلہ نہیں ملے گا بلکہ اس کے ساتھ ان کے رب کا بےپایاں فضل بھی ہوگا۔ اس کے بعد بطور تحسین فرمایا کہ کھلی ہوئی کامیابی یہ ہے جو یہ لوگ حاصل کریں گے نہ کہ اس دنیا کا وہ چند روزہ عیش جس کے عشق میں پھنس کر نادانوں نے یہ ابدی بادشاہی گنوا دی !