Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 31

  1. وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١۫ اَفَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ﴿31﴾

    1. وَاَمَّا الَّذِيْنَاور ہے وہ لوگ
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. اَفَلَمْکیا پھر نہ
    4. تَكُنْ اٰيٰتِيْتھیں میری آیات
    5. تُتْلٰىپڑھی جاتیں
    6. عَلَيْكُمْتم پر
    7. فَاسْتَكْبَرْتُمْتو تکبر کیا تم نے
    8. وَكُنْتُمْاور تھے تم
    9. قَوْمًا مُّجْرِمِيْنَمجرم لوگ
Translation · Tadabbur-e-Quran
رہے وہ جنہوں نے کفر کیا تو ان سے کہا جائے گا کہ کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی رہی ہیں تو تم نے تکبر کیا اور تم مجرم لوگ تھے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
واما الذین کفروا افلم تکن ایتی تتلی علیکم فاسکتبرتم وکنم قوما مجرمین 31 یہ کفار کے انجام کا بیان ہے اور ان کا انجام اہل ایمان کے مقابل میں تفصیل سے بیان ہوا ہے۔ اس سورة میں اصلی بحث کفار ہی سے ہے اور خاص طور پر ان کے متکبرین کے طبقہ سے فرمایا کہ رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تو ان سے کہا جائے گا کیوں کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ اس دن سے آگاہ کرنے کے لئے جب تم کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائیجاتی تھیں تو تم نے تکبر کیا اور ہماری تنبیہ و تذکیر کے باوجود تم بدستور اپنے جرم پر مصر رہے ! اس تکبر اور اصرار کی تفصیل اسی سورة کی آیات 9-8 اور 25-24 میں گزر چکی ہے اس مرحلہ میں ان لوگوں سے یہ سوال ظاہر ہے کہ جواب حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا جائے گا بلکہ مقصود صرف ان کو ملامت کرنا ہوگا تاکہ ان کی رسوائی میں مزید اضافہ ہو۔