Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 13

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚ﴿13﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَ قَالُوْاجن لوگوں نے کہا
    3. رَبُّنَا اللّٰهُہمارا رب اللہ
    4. ثُمَّ اسْتَقَامُوْاپھر وہ قائم رہے
    5. فَلَا خَوْفٌتو کوئی خوف نہیں
    6. عَلَيْهِمْان پر
    7. وَلَا هُمْاور نہ وہ
    8. يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک جن لوگوں نے اقرار کیا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ اس پر جمے رہے تو ان کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان الذین قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا فلا خوف علیھم ولا ھم یخزنون، اولٓئک اصحب الجنتہ خلدین فیھا، جزآء بما کانوا یعملون (14-12) محسنین کے کردار کے ایک خاص پہلو کی طرف اشارہ یہ اس بشارت کی وضاحت بھی ہے جس کا اوپر والی آیت میں ذکر ہوا اور ”محسنین“ کے کردار کے ایک خاص پہلو کی طرف اشارہ بھی فرمایا کہ ہمارے جن بندوں نے قرآن کی دعوت حق قبول کر کے یہ اعلان کردیا ہے کہ ہمارا رب بس اللہ ہی ہے اور اپنے اس اقرار پر وہ تمام مخالفتوں سے بالکل بےخوف ہو کر ڈٹ گئے ہیں ان کے لئے ابدی جنت کی بشارت ہے نہ ان کو مستقبل کا کوئی اندیشہ ہوگا اور نہ ماضی کا کوئی غم وہی جنت کے مالک ہوں گے ہمیشہ کے لئے اور یہ چیز ان کو ان کے اعمال کے صلہ میں ملے گا۔