Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 19

  1. وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ۚ وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿19﴾

    1. وَلِكُلٍّاور ہر ایک کیلئے
    2. دَرَجٰتٌدرجے
    3. مِّمَّا عَمِلُوْا ۚاس سے جو انہوں نے کیا
    4. وَلِيُوَفِّيَهُمْاور تاکہ وہ پورا دے ان کو
    5. اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
    6. وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَاور ان پر ظلم نہ کیا جائیگا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان میں سے ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے اعتبار سے درجے ہوں گے۔ (تاکہ اللہ کا وعدہ پورا ہو) اور تاکہ وہ ان کے اعمال ان کو پورے کر دے اور ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جائے گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ولکل درجت مما عملوا ولیوفیھم اعمالھم وھم لایظلمون 19 مذکورہ دونوں گروہوں کا انجام ’ کل ‘ سے مراد یہاں وہی دونوں گروہ ہیں جن کا اوپر ذکر ہوا ہے۔ فرمایا کہ ان دونوں گرہوں کو ان کے اعمال کے اعتبار سے درجے ملیں گے۔ جنہوں نے اپنے ماں باپ اور اپنے رب کے حقوق پہچانے اور ادا کئے وہ جنت کے مدارج حاصل کریں گے اور جنہوں نے شتر بےمہار زندگی گزاری وہ اپنے اعمال کے اعتبار سے دوزخ کے جس طبقہ کے مستحق ہوں گے، اس میں جائیں گے۔ لفظ درجات یہاں علی سبیل التغلیب استعمال ہوا ہے۔ ولیوفیھم، کا معطوف علیہ یہاں محذوف ہے۔ اس قسم کے حذف کی مثالیں پیچھے گزر چکی ہیں۔ ترجمہ میں اس حذف کو میں نے کھول دیا ہے۔