تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 23
قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۖ٘ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ﴿23﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- الْعِلْمُعلم
- عِنْدَ اللّٰهِ ڮاللہ کے پاس ہے
- وَاُبَلِّغُكُمْاور میں پہنچاتا ہوں تمہیں
- مَّآ اُرْسِلْتُجو میں بھیجا گیا ہوں
- بِهٖاس کے ساتھ
- وَلٰكِنِّىْٓاور لیکن میں
- اَرٰىكُمْدیکھتا ہوں تمہیں
- قَوْمًاگروہ، لوگ
- تَجْهَلُوْنَتم جہالت کرتے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو وہ چیز ہم پر لائو جس کی ہم کو دھمکی سنا رہے ہو۔ اس نے کہا کہ اس کا صحیح علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچا رہا ہوں جو دے کر میں بھیجا گیا ہوں۔ لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ بالکل جہالت میں مبتلا ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قال انما العلم عند اللہ ز وابلغکم ما ارسلت بہ ولکنی اریکم قوماً تجھلون 23
حضرت ہود ؑ نے ان کے مطالبہ عذاب کے جواب میں فرمایا کہ تم کو اس عذاب سے آگاہ کردینے کا حکم مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوا تھا۔ چناچہ میں نے اس سے آگاہ کردیا رہی یہ بات کہ وہ عذاب کب آئے گا اور کس شکل میں آئے گا تو اس کا صحیح علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ نہایت ہی سخت جہالت میں مبتلا ہو کہ جس عظیم خطرے سے تم کو آگاہ کیا جا رہا ہے اس کے سدباب کی تدبیر سوچنے کے بجائے تم اس کو دعوت دینے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہو۔ میں اس خطرے کو لانے والا نہیں بلکہ اس سے آگاہ کرنے والا ہوں۔