تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 25
تُدَمِّرُ كُلَّ شَیْءٍۭ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰۤى اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ﴿25﴾
- تُدَمِّرُوہ تہس نہس کردے گی
- كُلَّ شَيْءٍۢہر شے کو
- بِاَمْرِحکم سے
- رَبِّهَااپنا رب
- فَاَصْبَحُوْاپس رہ گئے
- لَا يُرٰٓىنہ دکھائی دیتا تھا
- اِلَّاسوائے
- مَسٰكِنُهُمْ ۭان کے مکان
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نَجْزِيہم بدلہ دیتے ہیں
- الْقَوْمَلوگ
- الْمُجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ تہس نہس کر دے گی ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے، پس وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کسی چیز کا بھی نشان باقی نہیں رہا۔ ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تدموکلشیء بامر ربھا فاصبحوا الایری الا مسکنھم کذلک تجزی القوم المجرمین 25
یہ اس باد تند کی تباہ کاریوں کی طرف اشارہ ہے کہ اس نے اس طرح کا ستھرائو کردیا کہ ان کے مکانوں کے آثار کے سوا اور کوئی چیز دیکھنے کے لئے باقی نہیں رہ گئی۔
کذلک تجزی القوم المجرمین فرمایا کہ یہ نہ سمجھو کہ یہ صرف ماضی کی ایک کہانی ہے بلکہ ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔ اگر قریش نے بھی وہی روش اختیار کی جو عاد نے اختیار کی تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ اللہ کا معاملہ ان کے ساتھ مختلف ہو۔ یہ بھی لازماً اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔ خدا کا قانون سب کے لئے ایک ہی ہے۔