Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 47. Muhammad · Ayah 23

  1. اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ﴿23﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی ہیں
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جن پر
    3. لَعَنَهُمُ اللّٰهُاللہ نے لعنت کی
    4. فَاَصَمَّهُمْپھر ان کو بہرا کردیا
    5. وَاَعْمٰٓىاور اندھا کردیا
    6. اَبْصَارَهُمْان کی آنکھیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی پس ان کے کانوں کو بہرا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اولئک الذین لعنھم اللہ فاصمھم و اعمی ابصارھم 23 منافقین کے دل زنگ آلود ہوچکے ہیں فرمایا کہ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کردی ہے۔ اس لعنت کے اثر سے ان کے کان بہیر اور ان کی آنکھیں اندھی ہوگئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو روشنی دکھائی اور یہ بات ان پر اچھی طرح واضح بھی ہوگئی کہ یہ روشنی اللہ نے اتاری ہے لیکن یہ لوگ مڑ مڑ کر اپنی اسی جاہلیت کی تاریکی ہی کو دیکھتے اور اسی میں واپس جانے کے متمنی ہیں۔ ان کی اس ناقدری کے سبب سے اللہ نے ان پر لعنت کردی اور اپنی روشنی ان سے سلب کرلی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ان کے کان حق نیوشی کی صلاحیت سے اور ان کی آنکھیں بصیرت سے محروم ہیں۔