Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 48. Al-Fath · Ayah 13

  1. وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا﴿13﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. لَّمْ يُؤْمِنْۢایمان نہیں لاتا
    3. بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖاللہ پر اور اس کے رسول پر
    4. فَاِنَّآتو بیشک
    5. اَعْتَدْنَاہم نے تیار کی
    6. لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لئے
    7. سَعِيْرًادہکتی آگ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو ایمان نہ لایا اللہ اور اس کے رسول پر تو ہم نے ان کافروں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ومن لم یومن باللہ و رسولہ فانا اعتدنا للکفرین سعیراً 13 منافقین کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ یہ انہی منافقین کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے کہ جو لوگ ایمان کا دعویٰ رکھتے ہوئے اللہ و رسول کے حقوق ادا کرنے کے معاملے میں ایسے بزدل اور اسلام کے غلبہ کے بجائے اس کی تباہی کی آرزوئیں اپنے دلوں میں پرورش کر رہے ہیں وہ اللہ اور رسول پر ایمان رکھنے والے نہیں بلکہ کافر ہیں اور یہ کافر لوگ یاد رکھیں کہ ہم نے ان کے لئے جہنم تیار کر رکھی ہے۔