Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 50. Qaaf · Ayah 20

  1. وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ﴿20﴾

    1. وَنُفِخَاور پھونکا گیا
    2. فِي الصُّوْرِ ۭصور میں
    3. ذٰلِكَیہ
    4. يَوْمُ الْوَعِيْدِوعید کا دن
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور صور پھونکا جائے۔ وہ ہماری وعید کے ظہور کا دن ہو گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ونفح فی الصور ذلک یوم الوعید 20 یعنی اس کے بعد بس نفخ صور ہی کا مرحلہ ہے۔ صور پھونکا جائے گا اور وہ دن ظاہر ہوجائے گا جس سے تم کو ڈرایا جا رہا ہے اور تم اس کی تکذیب کئے جا رہے ہو۔ اس کو بھی اس کی قطعیت کے اظہار کے لئے ماضی کے صیغہ سے ادا کیا ہے تاکہ نگاہوں کے سامنے مصور ہوجائے۔ مطل بیہ ہے کہ اس مغالطہ میں نہ رہو کہ زندگی، پھر موت، پھر برزخ پھر حشر و نشر بہت دور کی بات ہے جب صور پھونکا جائے گا تو ایسا محسوس کرو گے کہ جس مدت کو تم بہت دراز سمجھتے تھے وہ پلک جھپکتے