تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 50. Qaaf · Ayah 22
لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ﴿22﴾
- لَقَدْ كُنْتَتحقیق تو تھا
- فِيْ غَفْلَةٍغفلت میں
- مِّنْ ھٰذَااس سے
- فَكَشَفْنَاتو ہم نے ہٹادیا
- عَنْكَتجھ سے
- غِطَآءَكَتیرا پردہ
- فَبَصَرُكَپس تیری نظر
- الْيَوْمَ حَدِيْدٌآج بڑی تیز
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ایک گواہ تو اس سے غفلت میں پڑا رہا تو ہم نے تجھ سے تیرا پردہ ہٹا دیا تو آج تو تیری نظر بہت تیز ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لقد کنت فی غفلۃ من ھذا فکشفنا عنک غطآءک فبصرک الیوم حدید (22)
پیشی کے وقت ایک تنبیہ
اس وقت اس کو اللہ تعالیٰ متنبہ فرمائے گا کہ اس دن سے تم غفلت میں پڑے رہے تو آج ہم نے تمہاری آنکھوں کے آگے سے پردہ ہٹا دیا۔
فبصرک الیوء حدید یہ فقرہ اس کی تفضیح کے لئے طنز کے انداز میں ہوگا کہ آج تو تمہاری نگاہیں بہت تیز ہیں ! جس چیز کا امکان تمہیں کہیں دور دور تک نظر نہیں آ رہا تھا آج اس کا ہر گوشہ کس طرح تمہارے آگے بےنقاب ہوگیا ہے ؟
یہ آیت اس آیت کے معارض نہیں ہے جس میں فرمایا گیا ہے کہ آیات الٰہی کے انکار کرنے والے قیامت کے دن اندھے اٹھائے جائیں گے ان دونوں مکا موقع و محل ہم واضح کرچکے ہیں۔