تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 50. Qaaf · Ayah 31
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ﴿31﴾
- وَاُزْلِفَتِاور نزدیک کردی جائے گی
- الْجَنَّةُجنت
- لِلْمُتَّقِيْنَپرہیزگاروں کیلئے
- غَيْرَ بَعِيْدٍنہ دور
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جنت متقیوں کے قریب لائی جائے گی، درآنحالیکہ دور نہ ہوگی۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وازنفعت الجنۃ للمتقین غیر بعید 31
متقیوں کی عزت وافزائی
دوزخیوں کے بعد اب یہ متقیوں کا انجام بیان ہو رہا ہے کہ ان کی تشریف و تکریم اس طرح ہوگی کہ جنت، ایک پیشکش کی طرح، ان کے قریب لائی جائے گی، اس تک پہنچنے کے لئے انہیں کوئی زحمت سفر نہیں اٹھانا پڑے گی درآنحالیکہ وہ کچھ دور نہیں ہوگی غیر بعید میرے نزدیک جنت سے حال واقع ہے۔ اس حال کے لانے سے مقصود اس حقیقت کا اظہار ہے کہ قریب لانے کے الفاظ سے کسی کو یہ شبہ نہ ہو کہ وہ بہت دور سے قریب لائی جائے گی جس میں کچھ وقفہ صرف ہوگا۔ بلکہ وہ بالکل قریب ہی ہوگی لیکن اہل جنت کی عزت افزائی کے لئے مزید قریب لائی جائے گی۔ لفظ بعید، اگرچہ مذکر ہے لیکن اس کا مئونث سے حال پڑنا عربیت کے خلاف نہیں ہے۔ زمخرشی نے اس کو جائز قرار دیا ہے اور مجھے اس کی رائے سے اتفاق ہے۔