Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 50. Qaaf · Ayah 42

  1. یَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ﴿42﴾

    1. يَّوْمَجس دن
    2. يَسْمَعُوْنَوہ سنیں گے
    3. الصَّيْحَةَچیخ
    4. بِالْحَقِّ ۭحق کے ساتھ
    5. ذٰلِكَیہ
    6. يَوْمُ الْخُرُوْجِباہر نکلنے کا دن
Translation · Tadabbur-e-Quran
جس دن یہ سنیں گے چیخ کو شدنی کے ساتھ وہ دن نکل کھڑے ہونے کا ہوگا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یوم بسمعون الصیحۃ بالحق ذلک یوم الخروج 42 یہ یوم اوپر والے یوم سے بدل ہے اور صیعۃ سے مراد نفخ صور کا صحیحہ ہے۔ حق سے مراد، جیسا کہ آیت 19 میں وضاحت ہوچکی ہے۔ قیامت ہے۔ اس لفظ سے اس کی تعبیر اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ ایک اٹل حقیقت اور شدنی ہے۔ فرمایا کہ اس دن کی صدائے صور کے لئے بربار کان لگائے رکھو جس دن یہ تکذیب کرنے والے اس کی چیخ، اس شدنی کے ظہور کی منادی کی حیثیت سے سنیں گے۔ وہ دن ان کے قبروں سے نکلنے کا ہوگا۔