تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 50. Qaaf · Ayah 43
اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ﴿43﴾
- اِنَّا نَحْنُبیشک ہم
- نُحْيٖزندگی دیتے ہیں
- وَنُمِيْتُاور مارتے ہیں
- وَاِلَيْنَااور ہماری طرف
- الْمَصِيْرُپھر لوٹ کر آنا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک ہم ہی زندہ کرتے اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹنا ہوگا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
انا نحن نحی ونمیت و الینا المصیر 43
یہ اس خروج کی دلیل بیان فرما دی کہ ہم ہی زندہ کرتے اور ہم ہی مارتے ہیں اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا کوئی انکار نہیں کرسکتا، تو ہمارے لئے ان کو دوبارہ زندہ کردینا کیوں مشکل ہوجائے گا ؟ یہ دلیل اوپر وضاحت سے بیان ہوچکی یہ۔
والینا المصیر یہ اسی اوپر والی آیت کا ایک اور واضح نتیجہ سامنے رکھ دیا کہ جب ہم ہی زندگی بخشنے والے اور ہم ہی موت دینے والے ہوئے تو اس سے نہ صرف یہ بات لازم آئی کہ ہم دوبارہ زندہ کردینے پر بھی قادر ہیں بلکہ یہ بات بھی لازم آئی کہ سب کی واپسی بھی ہماری ہی طرف ہوگی۔ اگر کوئی اس مغالطہ میں مبتلا ہے کہ قیامت ہوئی تو رسا کے مزعومہ شرکاء و شفعاء اس کے کام آنے والے بنیں گے تو یہم غالطہ وہ اپنے ذہن سے نکال دے جن کو زندگی کے معاملے میں کوئی دخل نہیں، جو موت کے معاملے میں کوئی اختیار نہیں رکھتے وہ آخرت میں ملجا و ماویٰ کس طرح بن جائیں گے !