تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 52. At-Tur · Ayah 27
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ﴿27﴾
- فَمَنَّ اللّٰهُپس احسان کیا اللہ نے
- عَلَيْنَاہم پر
- وَوَقٰىنَااور بچا لیا ہم کو
- عَذَابَ السَّمُوْمِلُو کے عذاب سے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو اللہ نے ہم پر اپنا فضل فرمایا اور ہمیں عذاب دوزخ سے محفوظ رکھا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(فمن اللہ علینا ووقنا عذاب السموم) (27) ہمارے اس خوف و اندیشہ کی برکت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر احسان فرمایا کہ ہم کو اور ہماری اولاد کو اس بہشت میں یکجا کردیا اور آتش دوزخ کی ہوائے گرم سے اس نے ہمیں محفوظ رکھا۔ سموم ہوائے گرم اور آگ کی آنچ کو کہتے ہیں۔ یہ اسلوب بیان اللہ تعالیٰ کی غایت درجہ لطف و احسان کی تعبیر کے لیے وہ اختیار فرمائیں گے۔ مطلب یہ کہ دوزخ اور آتش دوزخ تو درکنار اللہ تعالیٰ نے اس کی ہوائے گرم سے بھی ہمیں محفوظ رکھا۔