Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 10

  1. فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ﴿10﴾

    1. فَدَعَا رَبَّهٗٓتو اس نے پکارا اپنے رب کو
    2. اَنِّىْ مَغْلُوْبٌبیشک میں مغلوب ہوں
    3. فَانْتَصِرْپس بدلہ لے۔ انتقام لے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو اس نے اپنے رب سے فریاد کی کہ میں مغلوب ہوں، اب تو ان سے انتقام لے ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(فدعاربہ انی مغلوب فانتصر) (10) جب قوم کی عداوت اس حد کو پہنچ گئی کہ حضرت نوح ؑ کو سنگ سار کردینے کی دھمکی دی گئی تب انہوں نے اپنے رب سے فریاد کی کہ اے رب ! میرے اندر جتنا زور تھا وہ میں نے ان کو رام کرنے پر صرف کردیا لیکن میں اپنی کوشش میں ناکام رہا۔ اب میری طاقت جو اب دے چکی ہے اس وجہ سے تجھ سے فریاد ہے کہ تو ان سرکشوں سے نمٹ ! (انتصار) کے معنی مدافعت کرنے اور انتقام لینے کے ہیں۔ یعنی میری طرف سے مدافعت کر اور ان کی سر کشی کا انتقام لے۔ حضرت نوح ؑ کی اس دعا کی پوری تفصیل آگے سورة نوح میں آئے گی۔