تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 16
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ﴿16﴾
- فَكَيْفَتو کس طرح تھا
- كَانَ عَذَابِيْعذاب میرا
- وَنُذُرِاور ڈرانا میرا
Translation · Tadabbur-e-Quran
دیکھ لو کس طرح سچا ثابت ہوا میرا عذاب اور میرا ڈرانا !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(فکیف کان عذا بی ونذ) (61) نذر اصل میں نذری ہے۔ ’ ی ‘ قافیہ کی رعایت سے گر گئی۔ کسرہ اس کی نشانی کے طور پر باقی رہ گیا ہے۔ نذر یہاں انداز سے اسم ہے اور اس کے معنی ڈراوے، تنبیہ اور آگاہی کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس سننے والے کان اور عبرت پکڑتے والا دل ہو تو وہ اس سر گزشت میں دیکھ سکتا ہے کہ اللہ کا عذاب کیسا بےپناہ ہوتا ہے اور اس کی دھمکی کس طرح پوری ہوتی ہے۔