تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 35
نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ شَكَرَ﴿35﴾
- نِّعْمَةًبطور نعمت
- مِّنْ عِنْدِنَا ۭہمارے پاس سے
- كَذٰلِكَ نَجْزِيْاسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں
- مَنْاسے
- شَكَرَجو شکر ادا کرے
Translation · Tadabbur-e-Quran
خاص اپنے فضل سے۔ ایسا ہی صلہ ہم دیا کرتے ہیں ان کو جو شکر گزار رہتے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(نعمۃ من عندنا کذلک نجزی من شکر) (35)۔ ایسے ہولناک عذاب سے اس طرح بال بال بچا لیا جانا صرف اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی غیایت ہی سے ممکن ہے۔ کسی دوسرے کے لیے اس طرح کا پروگرام بنا لینا ممکن نہیں ہے۔ (کذلک نجزی من شکر) میں حضرت لوط ؑ کی غیر معمولی صفت شکر کی غیر معمولی داد بھی ہے اور اس امر کا اعلان عام بھی کہ اللہ تعالیٰ کی یہ عنایت صرف حضرت لوط ؑ ہی کے لیے خاص نہیں تھی بلکہ آج بھی جو لوگ اس کے شکر کرنے والے ہوں گے وہ اس کی عنایت خاص کے حق دار ہوں گے۔ اس کا داہن رحمت بہت وسیع ہے۔