Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 50

  1. وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ﴿50﴾

    1. وَمَآ اَمْرُنَآاور نہیں حکم ہمارا
    2. اِلَّا وَاحِدَةٌمگر یکبارگی۔ ایک ہی بار
    3. كَلَمْحٍۢمانند جھپکنے کے
    4. بِالْبَصَرِنگاہ کے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہمارا حکم تو بس بیک دفعہ پلک جھپکنے کی طرح پورا ہو گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(وما امرنا الا واحدۃ کلمح بالبصرر) (50) (ہر کام کے لیے اللہ تعالیٰ ایک اشارہ کافی ہے)۔ یعنی اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ عذاب اور قیامت کے لانے کے لیے ہمیں کوئی تیاری کرنی ہے اس وجہ سے اس کے آنے میں دیر ہو رہی ہے۔ اس طرح کی کوئی رکاوٹ ہمارے سامنے نہیں ہے۔ جب ہم اس کو لانا چاہیں گے تو اس کے لیے ہمارا ایک ہی حکم کافی ہوگا۔ اس حکم کو دہرانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور اس حکم کے لیے بھی ہمیں کسی اہتمام و انتظام کی ضرورت نہیں پیش آنے کی بلکہ یہ اس طرح بروئے کار آئے گا جس طرح چشم وابرو کا اشارہ ظہور میں آتا ہے۔