Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 58. Al-Mujaadila · Ayah 19

  1. اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿19﴾

    1. اِسْتَحْوَذَغالب آگیا
    2. عَلَيْهِمُان پر
    3. الشَّيْطٰنُشیطان
    4. فَاَنْسٰىهُمْتو اس نے انہیں بھلادی
    5. ذِكْرَ اللّٰهِ ۭاللہ کی یاد
    6. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    7. حِزْبُگروہ
    8. الشَّيْطٰنِ ۭشیطان
    9. اَلَآیاد رکھو
    10. اِنَّبیشک
    11. حِزْبَگروہ
    12. الشَّيْطٰنِشیطان
    13. هُمُوہی
    14. الْخٰسِرُوْنَگھاٹا پانے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان پر شیطان مسلط ہوگیا ہے پس اس نے ان کو خدا کی یاد بھلا دی ہے۔ یہ لوگ شیطان کی پارٹی ہیں، سن لو کہ شیطان کی پارٹی ہی نامراد ہونے والی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(استحوذ علیھم الشیطن فانسھم ذکر اللہ اولیک حزب الشیطن الا ان حزب الشیطن ھم الخسرون) (19)۔ (جو خدا کو بھلا بیٹھتا ہے وہ شیطان کے ہتھے چڑھ جاتا ہے)۔ (استحوذ علیھم) کے معنی ہیں (تسلط علیھم) شیطان نے ان پر اپنا پورا تسلط جما لیا ہے۔ شیطان جن پر پورا تسلط جما لیتا ہے ان کو خدا کو یاد سے بالکل غافل کردیتا ہے اور جو خدا کو بھلا بیٹھتے ہیں۔ وہ شیطان کی پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں۔ یہ امریہاں ملحوظ رہے کہ جہاں تک وسوسہ اندازی کا تعلق ہے شیطان سب سے اپنا یہ ہنر آزمایا ہے لیکن اس کا تسلط انہی پر جمتا ہے جو اس کی وسوسہ اندازیوں کے لیے اپنے دلوں کے دروازے کھول دیتے اور اس کو اپنا ناصح و مرشدسمجھنے لگتے ہیں۔ جو لوگ اس طرح اس کے مرید بن جاتے ہیں ان کے دلوں سے خدا کی یاد بالکل غائب ہوجاتی ہے پھر وہ اپنی عاقبت سے بالکل بےپروا ہو کر اپنی باگ اس کے ہاتھ میں پکڑا دیتے ہیں۔ اس طرح کے لوگ سب شیطان کی پارٹی کے ممبر بن جاتے ہیں اور شیطان ان کا لیڈر بن کر ان کو جدھر چاہتا ہے آوارہ گردی کراتا ہے۔ انسان کی اصل محافظ خدا کی یاد ہے۔ اس سے محروم ہوجانے کے بعد وہ شیطان کے ہتھے چڑھ جاتا ہے اور پھر اس کو اس کے چنگل سے چھوٹنا نصیب نہیں ہوتا۔ (شیطان کی پارٹی کے لیے نامرادی مقدر ہے)۔ (الا ان حزب الشیطن ھم الخسرون) فرمایا کہ اس دنیا میں اگرچہ ہر ایک کو اللہ تعالیٰ کے قانون کے تحت ایک خاص حد تک مہلت عمل ملی ہوئی ہے، چناچہ شیطان کی پارٹی کو بھی مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اپنا ہنر آزمالے لیکن ہر شخص اچھی طرح جان لے کہ بالآخر شیطان کی پارٹی ہی نامراد ہونے والی ہے۔