Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 63. Al-Munaafiqoon · Ayah 9

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿9﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْالوگو ! جو ایمان لائے ہو
    3. لَا تُلْهِكُمْنہ غافل کریں تم کو
    4. اَمْوَالُكُمْمال تمہارے
    5. وَلَآ اَوْلَادُكُمْاور نہ اولاد تمہاری
    6. عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر سے
    7. وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَاور جو کوئی ایسا کرے گا
    8. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    9. هُمُ الْخٰسِرُوْنَوہ ہیں جو خسارہ پانے والے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
۔ اے ایمان والو ! اللہ کی یاد سے تمہیں غافل نہ کرنے پاویں تمہارے مال اور نہ تمہاری اولاد اور جو ایسا کریں گے تو یاد رکھیں کہ وہی لوگ گھاٹے میں پڑے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(یایھا الذین امنوا لا تلھکم اموالکم ولا اولاد کم عن ذکر اللہ ومن یسل ذلک فائولیک ھم الخسرون) (9) (مسلمانوں کو تنبیہ)۔ یہ آخر میں مسلمانوں کو تنبیہ فرمائی کہ تم ان منافقوں کو روش کی تقلید نہ کرنا۔ ان کو مال و اولاد کی محبت نے خدا سے غافل کردیا ہے۔ اب ان کے اندر آخرت کے لیے کچھ کرنے کا حوصلہ باقی نہیں رہا۔ اگر تم بھی انہی کی طرح مال و اولاد کی محبت میں پھنس کر خدا اور آخرت کو بھول بیٹھے تو یاد رکھو کہ اصل نامرادی و محرومی یہی ہے۔ جو لوگ اللہ کو بھلا بیٹھتے ہیں وہ خود اپنے انجام کو بھلا بیٹھتے ہیں اور شیطان کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ سورة مجادلہ میں منافقین کے بارے میں فرمایا ہے۔ (اِسْتَحْوَذَ عَلَیْہِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰہُمْ ذِکْرَ اللہ ِط اُولٰٓئِکَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِط اَلَآ اِنَّ حِزَبَ الشَّیْطٰنِ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ۔ (المجادلۃ : 58، 19) (ان پر شیطان نے قابوپا لیا ہے پس ان کو اللہ کو یاد سے غافل کردیا ہے۔ یہی لوگ شیطان کی پارٹی ہیں اور سن لو کہ شیطان کی پارٹی ہی بالآخر نامراد ہونے والی ہے)۔