Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 46

  1. اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَۚ﴿46﴾

    1. اَمْ تَسْئَلُهُمْیا تم سوال کرتے ہو ان سے
    2. اَجْرًاکسی اجر کا
    3. فَهُمْتو وہ
    4. مِّنْ مَّغْرَمٍتاوان سے
    5. مُّثْقَلُوْنَدبے جاتے ہوں
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا تم ان سے کوئی معاوضہ طلب کر رہے ہو کہ وہ اس کے تاوان سے دبے جا رہے ہوں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مکذبین کو ان کی محرومی پر ملامت: یہ قرآن سے ان لوگوں کے فرار پر تعجب کا اظہار بھی ہے اور ان کو ملامت بھی۔ مطلب یہ ہے کہ آخر یہ لوگ تمہاری بات سنتے کیوں نہیں؟ سننے میں ان کا کیا حرج ہوتا ہے؟ تم ان سے سنانے کا کوئی معاوضہ تو مانگ نہیں رہے ہو کہ یہ اس کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہوں؟ ان میں ضمناً نبی ﷺ کے لیے تسلی بھی ہے کہ اگر یہ نہیں سن رہے ہیں تو اس کا غم نہ کرو۔ اگر یہ اس نعمت سے بھاگ رہے ہیں تو اس میں انہی کی محرومی ہے۔ تم اپنے رب کے ہاں سرخ رو ہو کر یہ دولت آسمانی مفت لٹا رہے ہو۔