تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 26
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ﴿26﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- يُصَدِّقُوْنَجو تصدیق کرتے ہیں
- بِيَوْمِ الدِّيْنِروز جزا کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو تصدیق کرتے ہیں جزا کے دن کی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
انفاق کا اصلی محرک:
یہ ان کے اس انفاق کے محرک کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ چونکہ یہ لوگ روز جزا پر ایمان رکھتے ہیں اس وجہ سے انھوں نے اپنے مال میں غریبوں اور محتاجوں کا ایک حق معین کر رکھا ہے۔ اوپر ہم اشارہ کر چکے ہیں کہ جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کے لیے غریبوں اور محتاجوں کا حق پہچاننا نہایت مشکل ہے۔ چنانچہ فرمایا ہے:
’اَرَءَ یْتَ الَّذِیْ یُکَذِّبُ بِالدِّیْنِ ہ فَذٰلِکَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَ‘ (الماعون ۱۰۷: ۱-۲)
(بھلا دیکھا تم نے اس کو جو روزجزا کا جھٹلاتا ہے، وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے)۔