تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 33
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ﴿33﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْوہ پانی گواہیوں پر
- قَآئِمُوْنَقائم رہنے والے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ جو اپنی شہادتوں کو اد کرنے والے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
شہادت وسیع معنوں میں:
جس طرح اوپر والی آیت میں امانت اور عہد کے الفاظ وسیع معنوں میں استعمال ہوئے ہیں اسی طرح لفظ ’شہادت‘ اس آیت میں وسیع معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ ہر شخص چھوٹے سے چھوٹے معاملے میں بھی اس شہادت کے ادا کرنے کا ذمہ دار ہے جس کا بار اس نے اپنے سر لیا ہے اور اس شہادت کبریٰ کے ادا کرنے کا بھی ذمہ دار ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے اس کو
’لِتَکُوْنُوْا شُھَدَآءَ عَلَی النَّاسِ وَیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْکُمْ شَھِیْدًا‘ (البقرہ ۲: ۱۴۳)
(تاکہ تم لوگوں پر اللہ کے دین کی گواہی دینے والے بنو اور رسول تم پر گواہی دینے والا بنے)
والی آیت میں مامور فرمایا ہے۔