تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 71. Nooh · Ayah 12
وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ﴿12﴾
- وَّيُمْدِدْكُمْاور مدد کرے گا تمہاری
- بِاَمْوَالٍساتھ مالوں کے
- وَّبَنِيْنَاور بیٹوں کے
- وَاور
- يَجْعَلْ لَّكُمْبنائے گا تمہارے لیے
- جَنّٰتٍباغات
- وَّيَجْعَلْ لَّكُمْاور بنائے گا تمہارے لیے
- اَنْهٰرًانہریں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور مال و اولاد سے تمہیں فروغ بخشے گا اور تمہارے واسطے باغ پیدا کرے گا اور نہریں جاری کرے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اسی اوپر والے مضمون کی یہ مزید توسیع ہے کہ مال، اولاد، باغ اور نہریں سب خدا ہی کے دیے ملتی ہیں۔ اگر تم توبہ و استغفار سے اپنے رب کو راضی رکھو گے تویہ ساری چیزیں تمہیں ملیں گی۔ ان میں سے کوئی چیز بھی تمہارے یہ دیوی دیوتا نہیں دیتے کہ وہ راضی نہ رہے تو نہیں دیں گے یا دے کر چھین لیں گے۔
ہٹ دھرموں کی بلادت پر اظہار تعجب: ’وَیَجْعَلۡ لَّکُمْ جَنَّاتٍ وَیَجْعَلۡ لَّکُمْ أَنْہَارًا‘ میں فعل کے اظہار اور اس کی تکرار سے ان نعمتوں کی گراں قدری اور محبوبیت کا جو مضمون پیدا ہوتا ہے وہ عربیت کا ذوق رکھنے والوں سے مخفی نہیں ہے۔