تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 14
وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا﴿14﴾
- وَّاَنَّا مِنَّااور یہ کہ ہم میں سے
- الْمُسْلِمُوْنَمسلمان (جمع)
- وَمِنَّااور ہم میں سے
- الْقٰسِطُوْنَ ۭگنہگار
- فَمَنْ اَسْلَمَپس جو اسلام لایا
- فَاُولٰٓئِكَتو وہی ہیں
- تَحَرَّوْاانہوں نے قصد کیا
- رَشَدًابھلائی کا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یہ کہ ہم میں فرمانبردار بھی ہیں اور بےراہ بھی تو جنہوں نے فرمانبرداری کی روش اختیار کی انہوں نے ہدایت کی راہ ڈھونڈی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
خیر اور شر میں امتیاز کا بدیہی نتیجہ:
یعنی جب اللہ تعالیٰ نے خیر و شر میں امتیاز کی صلاحیت بھی ہمارے اندر ودیعت فرمائی ہے، اپنے نبیوں اور اپنی کتابوں کے ذریعہ سے خیر اور شر دونوں کو اچھی طرح اجاگر بھی کر دیا ہے اور ایک امر واقعی کی حیثیت سے ہم اس صورت حال کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ہمارے اندر خدا کے فرماں بردار اور نافرمان دونوں قسم کے لوگ ہیں تو اس کا لازمی تقاضا یہ بھی ہے کہ وہ دونوں سے ایک ہی طرح کا معاملہ نہ کرے بلکہ جو اس کی اطاعت کی راہ اختیار کرنے والے ہوں وہ تو اس کے صلے میں جنت کے حق دار ٹھہریں اور جو حق سے منحرف ہوں وہ جہنم کے ایندھن بنیں۔ حق و باطل میں یہ امتیاز اللہ تعالیٰ کے عدل اور اس کی حکمت کا لازمی تقاضا ہے۔ ورنہ یہ دنیا ایک اندھیر نگری ہے جس کے خلق کے نزدیک معاذ اللہ نیکی اور بدی دونوں یکساں ہیں۔