تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 24
حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا﴿24﴾
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا رَاَوْاجب وہ دیکھیں گے
- مَا يُوْعَدُوْنَجو انہیں وعدہ دیاجاتا ہے
- فَسَيَعْلَمُوْنَتو وہ عنقریب جان لیں گے
- مَنْکس
- اَضْعَفُکمزور تر
- نَاصِرًامددگار
- وَّاَقَلُّاور کم تر
- عَدَدًاتعداد میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہاں تک کہ جب وہ دیکھیں گے اس چیز کو جس سے ان کو خبردار کیا جا رہا ہے تب وہ جانیں گے کہ مدد گاروں کے اعتبار سے سب سے زیادہ کمزور اور تعداد کے لحاظ سے سب سے حقیر کون ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی آج تو ان لوگوں کو اپنی قوت و جمعیت پر بڑا ناز ہے لیکن جب اس عذاب کو دیکھیں گے جس کی وعید ان کو سنائی جا رہی ہے تو وہ اچھی طرح جان لیں گے کہ قوت اور جمعیت کے اعتبار سے کمزور و ناتواں کون ہے؟ وہ، یا اللہ کا رسول جس کے انذار کو انھوں نے حقیر جانا؟
’مَا یُوْعَدُوْنَ‘ کے مفہوم میں وہ عذاب بھی داخل ہے جو رسول کی تکذیب کی پاداش میں لازماً اس کی قوم پر اس دنیا میں آیا ہے اور وہ عذاب بھی جس سے قیامت میں سابقہ پیش آئے گا۔ سورۂ نوح کی آیت ۲۵ میں یہ مضمون گزر چکا ہے۔