تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 3
وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ۪ۙ﴿3﴾
- وَرَبَّكَاور اپنا رب
- فَكَبِّرْبڑائی بیان کرو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اپنے رب ہی کی کبرپائی کی مساوی کر
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
توحید خالص کی منادی:
یہ اس انذار کا پہلا حکم ہے جس کا ذکر اوپر ہوا۔ حضرات انبیاء علیہم السلام کی دعوت میں توحید کو بنیادی حیثیت حاصل رہی ہے یعنی صرف اللہ ہی کی کبریائی و یکتائی کا اعلان۔ مفعول کی تقدیم سے یہاں حصر کا مضمون پیدا ہو گیا ہے۔ یعنی اللہ کے سوا جو بھی کبریائی کے مدعی ہیں یا جن کی کبریائی کا بھی دعویٰ کیا جا سکتا ہے وہ سب باطل، تم صرف اپنے رب ہی کی عظمت و کبریائی کا اعلان کرو۔ ایک جاہلی معاشرہ میں یہ اعلان ساری خدائی سے لڑائی مول لینے کے ہم معنی تھا لیکن دین کی بنیاد چونکہ اسی کلمہ پر ہے اس وجہ سے ہر نبی کو بے درنگ یہ اعلان کرنا پڑا۔