تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 49
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ﴿49﴾
- فَمَاتو کیا ہوا
- لَهُمْانہیں
- عَنِسے
- التَّذْكِرَةِنصیحت
- مُعْرِضِيْنَمنہ پھیرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ یاد دہانی سے اعراض کرنے والے بنے ہوئے ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اعراض کرنے والوں کے حال پر تعجب:
یہ ان کے حال پر تعجب کا اظہار فرمایا ہے کہ ان کو تو اپنے رب کا شکرگزار ہونا تھا کہ اس نے جزا و سزا کے یوم موعود سے پہلے ان کی یاددہانی اور اصل حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے ایک کتاب بھی نازل کر دی اور ایک رسول بھی بھیج دیا لیکن ان کا حال عجیب ہے کہ وہ اس یاددہانی سے فائدہ اٹھانے کے بجائے اس سے اعراض کرنے والے بنے ہوئے ہیں۔
’مُعْرِضِیْنَ‘ ضمیر مجرور سے حال پڑا ہوا ہے۔ یہ اسلوب عربیت میں معروف ہے۔ اس کی متعدد مثالیں پیچھے گزر چکی ہیں۔