Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 15

  1. وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗؕ﴿15﴾

    1. وَّلَوْ اَلْقٰىاگرچہ لاڈالے
    2. مَعَاذِيْرَهٗاپنے عذر
Translation · Tadabbur-e-Quran
اگرچہ کتنی ہی بہانے پیش کرے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’مَعَاذِیْرَہٗ‘ جمع ہے ’مَعْذِرَۃٗ‘ کی۔ یہ دراصل ’مَعَاذِرُ‘ ہے۔ اس میں ’ی‘ زیادہ ہو گئی ہے جس طرح ’مناکیر‘ میں زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کے معنی جھوٹے عذرات اور لاطائل بہانوں کے ہیں۔ عربی میں مثل ہے ’اَلمعَاذِرُ مکاذب‘ بعضوں نے اس کو ’معذار‘ کی جمع بتایا ہے جس کے معنی اہل یمن کی بولی میں پردہ کے ہیں۔ ہمارے نزدیک یہ رائے صحیح نہیں ہے۔ قرآن قریش کی ٹکسالی زبان میں نازل ہوا ہے، اہل یمن کی بولی میں نہیں اترا ہے۔