Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 18

  1. فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ﴿18﴾

    1. فَاِذَاپس جب
    2. قَرَاْنٰهُہم اسے پڑھیں
    3. فَاتَّبِعْتو آپ پیروی کریں
    4. قُرْاٰنَهٗاس کے پڑھنے کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو جب ہم اس کو سنا چکیں تو اس سنانے کی پیروی کرو ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’فَاِذَا قَرَاْنٰہٗ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ‘ یعنی تم اپنی طرف سے قرآن کے اتارے جانے کے لیے کوئی جلدی نہ کرو۔ یہ معاملہ اپنے رب پر چھوڑو۔ وہ اپنی حکمت کے مطابق جتنا چاہے گا نازل فرمائے گا اور اس کی حفاظت اور اس کے جمع و ترتیب کا اہتمام بھی فرمائے گا۔ تمہاری ذمہ داری صرف یہ ہے کہ ہم جتنا قرآن سنا چکیں اس کے سنانے کی پیروی کرو۔ اسی کو پڑھو، اسی پر عمل کرو اور اسی کی دعوت دو۔ جو لوگ پورے قرآن کو بیک دفعہ نازل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کے مطالبہ کی کوئی پروا نہ کرو۔