Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 28

  1. وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ﴿28﴾

    1. وَّظَنَّاور وہ گمان کرے
    2. اَنَّهُکہ یہ
    3. الْفِرَاقُجُدائی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ گمان کرے گا کہ بس وقت چل چلائو کا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
استاذ امام علیہ الرحمۃ نے جو کچھ لکھا ہے وہ صحیح تحقیق پر مبنی ہے۔ ان کی تفسیر سے ہم اس کا ضروری خلاصہ اپنے الفاظ میں پیش کرتے ہیں۔ مولاناؒ فرماتے ہیں: ’’وہ کہیں گے کہ بس اب معاملہ آخر ہو چکا! اب کون اس کو شفا دے سکتا ہے! یہ اظہار یاس کا فقرہ ہے اور یہ سن کر مریض کو یقین ہو جائے گا کہ بس اب چل چلاؤ کا وقت ہے۔ مشہور شاعر خنساء نے اس مضمون کو یوں ادا کیا ہے: لکن سھام المنایا من یصبن لہ لم یشفہٗ طب ذی طب و لاراق (جس کو موت کے تیر ترازو ہو گئے اس کو نہ کسی طبیب کی خداقت شفا دے سکتی نہ کسی جھاڑ پھونک والے کی جھاڑ پھونک)‘‘(ماخوذ ازتفسیر سورۂ قیامہ مؤلفہ امام فراہیؒ)