Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 30

  1. اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمَسَاقُ٢ؕ۠ع﴿30﴾

    1. اِلٰىطرف
    2. رَبِّكَاپنا رب
    3. يَوْمَئِذِۨاس دن
    4. الْمَسَاقُچلنا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس دن تیرے رب کی طرف جانا ہوگا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
استاذ امام علیہ الرحمۃ نے جو کچھ لکھا ہے وہ صحیح تحقیق پر مبنی ہے۔ ان کی تفسیر سے ہم اس کا ضروری خلاصہ اپنے الفاظ میں پیش کرتے ہیں۔ مولاناؒ فرماتے ہیں: ’’پنڈلی لپٹنے کا ٹھیک مطلب سمجھ لینے کے بعد ’اِلٰی رَبِّکَ یَوْمَئِذٍ نِ الْمَسَاقُ‘ (اس دن تیرے رب کی طرف چلنا ہو گا) کا حسن موقع آپ سے آپ سمجھ میں آ جاتا ہے۔ گویا اس سفر کی تیاریوں میں انسان سے جو غفلت ہوئی ہے یہ اس پر اس کو سرزنش ہے کہ وہ برابر دنیا ہی کی طلب میں سرگرداں رہا یہاں تک کہ اسی تگ و دو میں اس کی تمام طاقت نچڑ گئی اور اس کو جانا ہے اپنے رب کے پاس تو وہ یہ سفر کس طرح طے کرے گا!‘‘(ماخوذ ازتفسیر سورۂ قیامہ مؤلفہ امام فراہیؒ)