Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 6

  1. یَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ﴿6﴾

    1. يَسْئَلُاور پوچھتا ہے
    2. اَيَّانَکب
    3. يَوْمُ الْقِيٰمَةِروز قیامت
Translation · Tadabbur-e-Quran
پوچھتا ہے قیامت کب ہوگی ؟
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ایک احمقانہ مطالبہ اور اس کا معتدل جواب: یہ منکرین قیامت کی جسارت اور ڈھٹائی کا بیان ہے کہ باوجودیکہ خدا کا محتسب خود ان کے اندر ہی موجود ہے اور وہ اس کو محسوس بھی کر رہے ہیں لیکن جب ان کو قیامت سے ڈرایا جاتا ہے تو یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قیامت کہاں ہے؟ وہ کب آئے گی! اگر اس کو آنا ہے تو آ کیوں نہیں جاتی! ہم اس کے ڈراوے سنتے سنتے تو تھک گئے لیکن اس کو نہ آنا تھا، نہ آئی تو اب ہم ان ڈراوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔ جو لوگ اس سے ڈرا رہے ہیں وہ اس کو لا کر ہمیں دکھائیں تو ہم اس کا حق مانیں گے۔ محض زبانی دھونس سے ہم ماننے والے نہیں ہیں۔