Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 43

  1. كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿43﴾

    1. كُلُوْاتم کھاؤ
    2. وَاشْرَبُوْااور تم پیو
    3. هَنِيْٓئًۢامزے سے
    4. بِمَااس کے بدلے جو
    5. كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کھائو پیو راس آتا اپنے اعمال کے صلہ میں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ ان کو خوش خبری دی جائے گی کہ اب چین سے کھاؤ پیو۔ تمہارا یہ کھانا پینا راس آنے والا اور ہر غل و غش سے پاک ہو گا۔ یہ تمہارے ان اعمال کا صلہ ہے جو تم نے دنیا میں کیے۔ اس میں یہ اشارہ ہے کہ ناشکروں نے دنیا میں جو کھایا پیا وہ ان کے لیے آخرت میں راس آنے والا نہیں بنے گا بلکہ وہ ان کے لیے تباہی کا سبب ہو گا اس لیے کہ انھوں نے اس کھانے پینے کا حق نہیں ادا کیا لیکن تمہارا یہاں کھانا پینا راس آنے والا بنے گا اس لیے کہ تم اپنے حقوق و فرائض سے سبکدوش ہو کر آئے ہو۔ ’ہَنِیْئًا‘ کے معنی راس آنے اور سازگار ہونے کے ہیں۔ یہ مفعول سے حال پڑا ہوا ہے جو فعل سابق سے مفہوم ہو رہا ہے۔ دوسری جگہ فرمایا ہے: ’فَکُلُوۡہُ ہَنِیْئًا مَّرِیْئًا‘ (النساء ۴: ۴) جس میں ذوالحال واضح ہے۔ ذوالحال سے حال پڑنا عربی زبان میں معروف ہے۔ مثلاً مسافر کے لیے کہتے ہیں: راشد امھدیا۔