تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 45
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿45﴾
- وَيْلٌخرابی ہے
- يَّوْمَئِذٍاس دن
- لِّلْمُكَذِّبِيْنَجھٹلانے والوں کیلئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس دن ہلاکی ہے جھٹلانے والوں کے لئے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ آیت ترجیع ہے جس کا موقع و محل بالکل واضح ہے۔ ایک طرف تو خوب کاروں کے لیے یہ عیش جاوداں ہو گا، دوسری طرف منکرین اس عذاب میں جھونکے جائیں گے، جس کی تفصیل اوپر بیان ہوئی۔ تصور کیجیے اس بُعد کا جو دونوں کے درمیان ہو گا! جب آمنے سامنے یہ دونوں انجام نمایاں ہوں گے تب اپنی بدبختی کا ان لوگوں کو صحیح اندازہ ہو گا جنھوں نے عیش دنیا پر ریجھ کر اس کے انعام کا اندازہ نہیں کیا۔