Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 46

  1. كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ﴿46﴾

    1. كُلُوْاتم کھاؤ
    2. وَتَمَتَّعُوْااور تم فائدہ اٹھالو
    3. قَلِيْلًاتھوڑا
    4. اِنَّكُمْبیشک تم
    5. مُّجْرِمُوْنَمجرم (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
تم بھی کچھ دن کھابرت لو ‘ تم تو ہو گنہگار۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قریش کے لیڈروں کو براہ راست خطاب: یہ آخر میں قریش کے لیڈروں سے خطاب ہے۔ اوپر جو باتیں فرمائی گئی ہیں اگرچہ وہ بھی انہی کے لیے فرمائی گئی ہیں لیکن وہ اصولی رنگ میں ہیں۔ یہ ان کو براہ راست مخاطب کر کے آگاہ کیا ہے کہ اس دنیا میں جو عیش تم کو حاصل ہے اس سے اس مغالطہ میں نہ رہو کہ آخرت ہوئی تو یہی کچھ تمہیں وہاں بھی حاصل ہو گا۔ تمہارا یہ عیش چند روزہ ہے۔ آخرت کی نعمتوں سے بہرہ مند ہونے کے لیے خوب کار بننا ضروری ہے اور تم ہو نابکار۔ مجرموں کو وہی ملے گا جس کی تفصیل سنا دی گئی۔