Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 11

  1. ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ﴿11﴾

    1. ءَاِذَا كُنَّاکیا جب ہوں گے ہم
    2. عِظَامًاہڈیاں
    3. نَّخِرَةًبھربھری/ گلی سڑی
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا جب کہ ہم کھنکھناتی ہڈیاں ہوچکیں گے ٖکہتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’ءَ اِذَا کُنَّا عِظَامًا نَّخِرَۃً‘ میں استفہام کا اعادہ ان کی افزونی حیرت کو ظاہر کرتا ہے کہ اول تو مرنے کے بعد ازسرنو زندہ کیے جانے کا تصور ہی عجیب ہے لیکن اس سے بھی عجب تر ماجرا یہ ہے کہ جب ہڈیاں بھی بوسیدہ ہو کر خاک میں مل جائیں گی تب لوگ زندہ کیے جائیں گے!۔۔۔ مطلب یہ ہے کہ بھلا ایسی بعید از عقل و قیاس بات کون مان سکتا ہے!