تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 13
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ﴿13﴾
- فَاِنَّمَا ھِيَتو بیشک وہ
- زَجْرَةٌایک ڈانٹ ہے
- وَّاحِدَةٌبس ایک ہی
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ تو بس ایک ہی ڈانٹ ہوگی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی جو سخن سازیاں یہ کرنی چاہتے ہیں کر لیں اور جتنے محالات پیدا کر سکتے ہیں کر لیں لیکن یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ جب ان کو اٹھانا چاہے گا تو نہ اس کو کوئی اہتمام کرنا پڑے گا، نہ اس میں ایک لمحہ کی تاخیر واقع ہو گی۔ صرف ایک ہی ڈانٹ میں یہ قبروں سے نکل کر میدان حشر میں موجود ہوں گے۔